زیر دستخطی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - جس کے دستخط ذیل میں کیے گئے ہوں، تحریر کے آخر میں یا اس کے نیچے دستخط کنندہ۔ "دفتری یادداشت . یاد داشت کی طرح ہی لکھی جاتی ہے اس کا آغاز یوں ہوتا ہے، زیردستخطی راقم حسب ہدایت یہ گزارش کرتا ہے کہ۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٦ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زیر' کے ساتھ فارسی اسم 'دستخط' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'زیردستخطی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "دفتری مراسلت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں